#5562

مصنف : یاسر جواد

مشاہدات : 6411

سیرۃ النبی ﷺ ماخوذ تاریخ طبری ، تاریخ ابن کثیر ( یاسر جواد )

  • صفحات: 482
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12050 (PKR)
(اتوار 12 اگست 2018ء) ناشر : سارنگ پبلیکیشنز لاہور

ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات  کا موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے اورمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں   بے شمار سیرت نگار وں نے   سیرت النبی ﷺ  پر کتب تالیف کی ہیں۔  اردو زبان میں  سرت النبی از شبلی نعمانی ،  رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور  مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول   آنے والی کتاب   الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری  کو  بہت قبول عام حاصل ہوا۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے   ہیں۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ  کتاب’’ سیرۃ النبیﷺ ماخوذ  تاریخ طبری ،  تاریخ ابن کثیر‘‘یاسر جواد کی مرتب شدہ ہے انہوں نے   تایخ کی مستند کتب     تاریخ طبری از علامہ ابن جریر طبری ،البدایہ والنہایۃ(تاریخ ابن کثیر) از علامہ ابن کثیر،تاریخ ابن خلدون  از علامہ ابن خلدون  سے  سرت النبی  ﷺ سے متعلقہ  مواد کو   اخذ کر کے  اس  کتاب میں  یکجا کردیا ہے۔مذکورہ   تینوں تاریخوں کے  مکمل اردو تراجم بھی الحمد للہ سا ئٹ پر پبلش کیے جاچکے ہیں۔(م۔ا) 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53012
  • اس ہفتے کے قارئین 582154
  • اس ماہ کے قارئین 369399
  • کل قارئین114261399
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست